[ad_1]
سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ابتداء میں زمین پر پانی کی موجودگی کی وجہ ممکنہ طور پر دم دار ستارے ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زمین پر پانی کی کچھ مقدار آتش فشاں بخارات کے بارش بن جانے کی صورت میں آئی ہے۔
زمین پر پانی کی موجودگی کے بارے میں حال ہی میں کچھ نئے شواہد سامنے آئے ہیں جن کے مطابق ممکن ہے کہ زمین کے سمندر کا ایک بڑا حصّہ زمین سے ٹکرانے والے دم دار ستاروں پر موجود برف اور معدنیات سے آیا ہو گا۔
ناسا کے محققین کے مطابق مشتری فیملی کا دم دار ستارہ 67 پی کی سالماتی ساخت زمینی سمندر کے پانی سے مشابہت رکھتا ہے۔
یہ انکشاف اس وقت ہوا جب دم دار ستارے67 پی کے گرد زمین سے بھیجے گئے ایک روبوٹک اسپیس کرافٹ نے چکر لگایا اور اس پر کامیابی سے اترا۔
[ad_2]