19

بھارت کو شکست دے کر بنگلادیش انڈر 19 ایشیاکپ کا چیمپئن بن گیا

[ad_1]

بھارت کو شکست دے کر بنگلادیش انڈر 19 ایشیاکپ کا چیمپئن بن گیا۔

دفاعی چیمپئن نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 59 رنز سے شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

فتح کے لیے 199 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 36 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔

عزیز الحکیم تمیم نے چیتن شرما کی صورت میں آخری وکٹ حاصل کی اور 8 بار کے چیمپئن کو دبئی میں عبرتناک اور دل دہلا دینے والی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیش نے گزشتہ ایڈیشن میں بھارت کو شکست دی تھی اور اس بار بھی فائنل میں بھارت کو ایک دھچکا دیا۔

اس سے قبل میچ کا آغاز بھارت نے ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے سے کیا۔ بنگلا دیش کے لیے شہاب جیمز اور آر حسن نے اہم اننگز کھیلی لیکن وہ نصف سنچریاں بنانے سے محروم رہے۔ جیمز نے 67 گیندوں پر 40 اور حسن نے 65 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں