15

مفت سولراسکیم کیلئے کیسے اپلائی کریں؟

[ad_1]

پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر اسکیم کا آغاز کر دیا ۔ 200 یونٹ تک 1100واٹ سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔ 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550 واٹ کا سولر سسٹم ملے گا۔

اسکیم کے تحت 550 واٹ کا سولر سسٹم 52,019 گھرانوں کو فراہم کیا جائے گا ، جو ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں جبکہ 1,100 واٹ کا سولر سسٹم ان لوگوں کے لیے مختص کیا جائے گا جو ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں۔

صارفین شروع ہونے والی اسکیم کے لیے ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی تفصیلات 8800 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ پورٹل میں اپلائی کرنے کیلئے بجلی بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا۔

کرایہ دار، مالک مکان سے این او سی حاصل کرے گا۔ سولر پینلز مالک مکان کے نام ہی جاری ہوں گے۔ فری سولر پینل اسکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ سال بھر ایک لاکھ سولر سسٹم تقسیم ہوں گے۔ اس اسکیم تک رسائی میں صارفین کی مدد کے لیے جلد ہی ایک ہیلپ لائن شروع کی جائے گی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں