13

ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

[ad_1]

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہرا پڑنے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ کوہستان، چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے شہر سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں