July 21, 2026
accused-arrest1784533204-0-600x450.webp.webp

تھانہ چکلالہ کے علاقے میں طالبہ کو راہ چلتے غیر اخلاقی حرکات کرکے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی پڑھنے جا رہی تھی، عاقب نامی ملزم نے دیکھ کر نازیبا حرکات کیں اور جملے کسے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ایس پی پوٹھوہار ممتاز کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو ٹھوس شواید کی ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔