15

شوبز کی طاقتور خواتین پر تشدد سے متعلق ماورہ حسین کا اہم بیان

[ad_1]

اداکارہ ماورہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن کی سہیلیوں اور یہاں تک کہ شوبز سمیت دیگر شعبہ جات کی طاقتورخواتین نے بھی گھریلو تشدد برداشت کرنے کا بتایا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ماورہ حسین نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامے میں جو کردار ادا کیا، وہ تقریبا ہر گھر کی عورت کی کہانی ہے، ہمارے معاشرے میں خواتین پرتشدد اوران کیساتھ ناروا سلوک عام ہے۔

اداکارہ کے مطابق ڈرامے میں ایک ڈاکٹر اورخود مختار خاتون ہونے کے باوجود ان پر شوہر کا تشدد اور نامناسب رویہ دکھانے کا مقصد یہی تھا کہ پیغام دیا جائے کہ طاقتور اور مالی طور پر مستحکم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ خاتون کیساتھ ناانصافی نہیں ہوسکتی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں