July 21, 2026
untitled1784535444-0-600x450.webp.webp

ایرانی وزازت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے کو خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے عملے کو عمان سے مشاورت اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدا ہی سے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کا متن مختصر ہے اور اس میں 14 شقیں شامل ہیں۔ مزید برآں امریکا کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے متن میں کسی قسم کا ابہام موجود نہیں۔