14

کیا آپ عرقِ گلاب کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

گُلاب کا عرق ہمارے گھر میں اکثر ہی موجود ہوتا ہے چاہے روزمرہ استعمال کریں یا نہ کریں بس اس کو فریج میں لازمی رکھتے ہیں کبھی اس کو کسی بیوٹی ٹپ میں استعمال کرتے ہیں تو کچھ لوگ اس کو آنکھوں کی سوجن اور تکلیف میں زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

مگر گُلاب کا عرق ایک ایسا پانی ہے جس میں ہزاروں مسائل کا حل موجود ہے مگر ہمیں اس کے بارے میں شاید سب کچھ معلوم نہیں ہے۔ آج جانیئے گُلاب کے عرق کا ایسا استعمال جو آپ کے وزن کو دو ماہ میں کم کرسکتا ہے۔

ٹپ:
٭ دو چمچ گُلاب کے عرق کو ایک گلاس پانی میں ڈالیں اور اس میں ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی ڈال کر 5 منٹ تک اچھی پکائیں، جیسے ہی جوش آ جائے اس کو نیم ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔

فائدہ کیوں؟
گُلاب کے عرق میں وٹامن اے، سی، ڈی، ای، بی-سکس 3، اینٹی آکسیڈنٹس، بی پی ایچس، فارمیولیٹڈ فائبرز اور صفر کیلوریز پائے جاتے ہیں جن کو پینے سے وزن تیزی سے کنٹرول میں آ جاتا ہے اور جسم کی اضافی چربی بھی کنٹرول میں آ جاتی ہے۔

استعمال کیسے کریں؟
اس چائے کو صبح نہارمنہ پینے سے جلدی ہی فائدہ ہوگا کیونکہ گُلاب کے عرق میں ٹینٹائننگ ایجنٹ پایا جاتا ہے جو خالی پیٹ زیادہ متحرک ہوتا ہے اور اینٹی چربی کہلاتا ہے اس وجہ سے یہ نہارمنہ زیادہ فائدہ دیتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں