[ad_1]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے آغاز میں نئے ریکارڈ بناتا ہوا 1 لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر گیا بعد میں کاروبار کا منفی رجحان ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 792 ہو گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 کی نئی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 23 پیسے کا تھا۔
[ad_2]