11

آنکھوں کے گرد سوجن سے نجات حاصل کرنے کا آسان طریقہ

[ad_1]

اکثر لوگوں کو آنکھوں کے گرد سوجن کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔اور وہ اس کیفیت سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ آنکھوں کی سوجن انھیں اپنی عمرسے کہیں زیادہ بڑا دکھاتی ہے۔

سوجی ہوئی آنکھوں کی وجہ سے آپ تھکے ہوئے اور زیادہ عمر کے بھی لگتے ہیں ۔ آنکھوں کی سوجن کی سب سے عام وجہ تھکن اور بے آرامی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ذہنی دباؤ اور پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہے۔ ان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے آپ آنکھوں کے گردسوجن سے بہ آسانی نجات پا سکتے ہیں۔

گرین ٹی بیگز
گرین ٹی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ آنکھوں کے گرد جلد کو تازگی بخشتے ہیں اورآنکھوں کی سرخی اور سوجن کو ختم کرتے ہیں ۔ اس میں موجود ٹینن آنکھوں کی سوزش کو ختم کرتے ہیں ۔

اجزاء:
گرین ٹی بیگز
ٹھنڈا پانی

ترکیب:
ٹی بیگز کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔ ٹھنڈے ٹی بیگز آنکھوں پر 10 سے 15منٹ کے لئے رکھیں۔

ناریل کا تیل
ناریل کے تیل میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں ۔ جلد کی سوزش ختم کرنے کے ساتھ یہ جلد کو توانائی بھی بخشتا ہے۔ ناریل کے تیل کا باقاعدہ استعمال آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اجزاء:
ایکسٹرا ورجن ناریل کا تیل

ترکیب:
صاف انگلیوں پر ناریل کا تیل لگا کر آنکھوں کے گرد گولائی میں چند منٹ تک مساج کریں ۔ پھر ساری رات کے لئے لگا رہنے دیں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے لگائیں ۔

ٹھنڈا چمچ
اسٹیل کا ٹھنڈا چمچہ خون کی نالیوں کو آرام پہنچاتا ہے اورآنکھوں کے نیچے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

اشیاء:
اسٹیل کے چمچ

ترکیب:
چمچوں کو آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھدیں ۔
چمچے کی گولائی والا حصہ15سے 20منٹ کے لئے آنکھوں کے نیچے رکھیں۔
بہترین نتائج کے لئے دن میں دو مرتبہ یہ ٹھنڈی سکائی کریں۔

کھیرا
بھاری پپوٹوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ٹھنڈا کھیرا بہترین ہے۔ کھیرا سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ اس کی ٹھنڈک سوجن کم کرے گی۔ یہ ٹوٹکا ناصرف آنکھوں کی سوجن کو کم کرے گا بلکہ گہرے حلقوں اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

اجزاء:
کھیرے کے سلائس

ترکیب:
کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15سے 20 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔
۔فریج سے نکال کر ٹھنڈے سلائس آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں ۔
10 سے 15منٹ کے لئے رکھا رہنے دیں ، پھر ہٹا دیں ۔
دن میں کئی مرتبہ کریں ۔

ایلو ویرا
ایلویرا میں ضروری وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہیں ۔ یہ ناصرف بھاری پپوٹوں کو صحیح کرے گا بلکہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا ۔

ترکیب:
ایلو ویرا کا تازہ جیل لیکر آنکھوں کے بھاری پپوٹوں پر احتیاط کے ساتھ لگائیں ۔
8سے 10منٹ کے لئے لگا کر چھوڑدیں اور سوکھنے دیں۔
ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
دن میں دو مرتبہ لگائیں ۔

آلو کے قتلے
آلو ناصرف آنکھوں کے لئے اچھے ہیں بلکہ جوڑوں کی سوجن اور سوزش کو بھی ختم کرتے ہیں ۔
آلو آنکھوں کے نیچے ہونے والی سوجن کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

اجزاء:
آلو
نرم کپڑا

ترکیب:
ایک درمیانہ آلو چھیل کر کدوکش کرلیں ۔
اس چورے کو کپڑے میں باندھ کر آنکھوں پر رکھ لیں ۔
10سے 15 منٹ تک رکھ کر ہٹا لیں ۔
دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں ۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں