16

مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کرےگا۔ جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔

وکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں