July 21, 2026
nccia1755513171-0-600x450.webp.webp

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) وقار الدین سید کے خلاف محکمانہ انکوائری سے متعلق درخواست سماعت کے لیے کل 21 جولائی کو مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے رپورٹ طلب کر چکی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف کیس کے حتمی فیصلے تک کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی نہ کی جائے، جبکہ عدالت نے لاء افسر کو بھی اس معاملے میں عدالتی معاونت کی ہدایت کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 جون 2026 کو سابق ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کے خلاف چارج شیٹ اور الزامات کی تفصیلات جاری کی تھیں، جنہیں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔