12

جے یو آئی کا دیا گیا ڈرافٹ بالکل تباہ کن ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے جو ڈرافٹ دیا وہ بالکل تباہ کن ہے۔ پتہ نہیں کس نے اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ آئینی ترمیم لے آئیں تو بڑا کنٹرول ہوجائے گا۔

فواد چودھری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت کا آئینی مسودہ ہے۔ کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ 7 ججز لگائے جائیں گے جنہیں وزیر اعظم مقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر جو اسلام آباد اور لاہور پولیس کا حال ہے آپ عدلیہ کا بھی وہی حال کرنا چاہتے ہیں۔ کون عزت دار آدمی اس طرح کام کرے گا۔ پیچھے سب نوکری پیشہ رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے استعفیٰ سے دہشتگردی رکتی ہے تو تیار ہوں ،سرفراز بگٹی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جے یو آئی نے جو ڈرافٹ دیا وہ بالکل تباہ کن ہے۔ اور وہ کہہ رہے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل ہر قانون کا جائزہ لے کر اس کی اجازت دے تو پھر پارلیمنٹ اسے منظور کرے۔ تو بس پارلیمنٹ ختم کردیں پھر۔ پھر سارا ویسے ہی آپ مولویوں کو دے دیں۔ طالبان کا نظام بنا دیں اور پھر الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی خیبرپختونخوا میں شفٹ کرلینے چاہئیں ورنہ انہیں اغوا کرلیا جائے گا۔ 25 اکتوبر کے بعد بھی ملکی صورت حال بہتر ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں