37

عمران خان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بڑی پیش رفت

[ad_1]

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان پر 16 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق مزید شواہد جمع کروا دیے۔

پولیس نے مقدمے کے 87 گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ بھی عدالت میں پیش کر دیا۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کے نقشے میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا۔

ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملہ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں