11

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ

[ad_1]

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا اور جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جانا تھا۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس ہی نہیں کیا جاسکا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے ایمپائرز نے میچ کو منسوخ کر دیا اور میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں