13

نانا پاٹیکر کی امیتابھ بچن سے انوکھی خواہش، قہقوں سے حال گونج اٹھا

[ad_1]

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نانا پٹیکر نے بگ بی امیتابھ بچن سے انوکھی فرمائش کردی۔

یہ فرمائش انہوں نے بھارت کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی قسط میں بطور مہمان شرکت کے دوران امیتابھ سے کی۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اُن کا لہجہ، انداز اور توانائی ساتھی اداکاروں، مداحوں اور ناظرین کو بہت متاثر کرتی ہے۔

نئی نشر ہونے والی قسط میں بالی ووڈ انڈسٹری کے دو تجربہ کار اداکار یعنی میزبان امیتابھ بچن اور اُن کے ساتھ نانا پاٹیکر بطور مہمان نظر آئیں گے۔

سونی ٹی وی کی جانب سے اس پروگرام کی مختصر جھلکیوں کی ویڈوز شیئر کی گئیں ہیں جس میں نانا پاٹیکر اور امیتابھ نے پُرجوش انداز سے ملاقات کی اور لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کا گانا ’میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا‘ گا کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا۔

نانا پاٹیکر کے ساتھ اس پروگرام میں اُن کی نئی فلم ’ونواس‘ کی مکمل کاسٹ اور مصنف و ہدایت کار نے بھی شرکت کی تاہم ہاٹ سیٹ نانا پٹیکر کے حصے میں آئی۔

ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر نانا پاٹیکر نے مشہور ڈائیلاگ ’میرے پاس گاڑی ہے، پیسہ ہے، تمھارے پاس کیا ہے؟‘ ادا کیا جس پر امیتابھ نے جواب دیا میرے پاس نانا پاٹیکر ہے۔

اسی دوران نانا پاٹیکر نے امیتابھ بچن سے فرمائش کی کہ وہ اگلے 25 سال تک کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی سنبھال لیں پھر اُس کے بعد اداکار خود یہ فرائض انجام دے لیں گے۔

نانا پاٹیکر کی معصومانہ خواہش سُن کر میزبان اور وہاں بیٹھے حاضرین کے قہقوں سے حال گونج اٹھا۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں