13

اکشے کمار شدید زخمی، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

[ad_1]

بالی وڈ اداکار اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں اکشے کمار اپنی نئی فلم ہاؤس فل 5 کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئے ، انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

سیٹ پر حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔

ہندوستان ٹائمز کو ایک ذرائع نے بتایا کہ اکشے اسٹنٹ کر رہے تھے جب ایک چیز ان کی آنکھ میں آ کر لگی۔جس کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر کو سیٹ پر بلایا گیا، جنہوں نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھی اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق چوٹ کے باوجود اکشے کمار جلد از جلد شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ہاؤس فل 5 کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کا کہنا ہے کہ یہ فلم 6 جون 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں