10

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما انتقال کرگئے

[ad_1]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے، مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے، مرحوم ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلند درجات کی دعا کی۔

شہبازشریف نے کہا مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، مریم نواز نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں