9

اتحاد تنظیم المدارس کا مطالبہ

[ad_1]

اتحاد مدارس دینیہ نے مدارس رجسٹریشن بل کا گزٹ نوٹی فکیشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں اتحاد تنظیم المدارس کا اجلاس ہوا، جس میں جید علما کرام مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مدارس بل متنازع نہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے، کیا بل منظور ہونے کے بعد کوئی سوال اٹھایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ہماری شکایت حکومت سے اور مؤقف آئین و قانون کے تابع ہے، اس لیے کوئی منفی گفتگو کرنا نہیں چاہتے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا، صدر مملکت نے 10 روز تک بل پر کوئی اعتراض نہیں کیا، قانون کے مطابق گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کے برعکس کوئی فیصلہ ہوا تو مل کر بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اُدھر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہے جس میں مدارس بل پر گفتگو کا امکان ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں