12

جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

[ad_1]

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم کی جانب سے آغا سلمان کے چار شکار کیے، پروٹیز کی جانب سے ہنرک کلاسن 86 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کے قصبے پارل میں کھیلے جانے والے میچ میں قائم مقام کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز کی جانب سے ٹیمبا باووما نے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹرز کی جانب سے مثبت آغاز فراہم کرنے کے بعد پروٹیز کا مڈل آرڈر ناکام رہا، مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 70 رنز کے اسکور پر گری، ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بنا سلمان علی آغا کا شکار بنے۔

اس کے بعد ریان رکلٹن 36، راسی وینڈر ڈوسن 8 اور ٹرسٹن اسٹبز 1 رن بنا کر پویلین لوٹے، تمام کھلاڑی آغا سلمان کی گھومتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے، انہوں نے 4 شکار کیے، 88 رنز پر چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر ہنرک کلاسن اور کپتان ایڈن مارکرم کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اسکور کو 161 رنز تک پہنچایا۔

ایڈن مارکرم 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ہنرک کلاسن کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے آغا سلمان نے 4، ابرار احمد نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور سائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت شاندار لگ رہی ہے، ہمیں بطور بیٹر خود کو کنڈیشنز کے مطابق ڈھالتے رہنا ہوگا، ہمارے پاس چیمپئنز ٹرافی سے قبل زیادہ ون ڈے میچز نہیں ہیں، یہ سیریز تیاری کے لیے بہترین موقع ہے۔

گرین شرٹس کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے،چیمپیئنز ٹرافی میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی لیکن ہمارا اسکواڈ مجموعی طور پر ان ہی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

پلیئنگ الیون پاکستان

محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد

پلیئنگ الیون جنوبی افریقہ

ایدن مارکرم (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، راسی وینڈر ڈوسن، ٹرسٹن اسٹبز، ہنرک کلاسن، مارکو جانسن، اینڈائل پھہلوکوایو, کاگیسو رباڈا، اوٹنیل بارٹمین، تبریز شمسی

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں