15

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

[ad_1]

کرسمس کے موقع پر مسیح برادری کے لیے خوشخبری آگئی، خیبرپختونخوا حکومت نے مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ، پنشن اور الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری محکموں کو اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں تمام سرکاری محکموں کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں، پنشن اور الاؤنس دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارمنائے گی ، اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کی جاتی ہے۔

مسیحی برادری کے مطابق کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے۔ یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں