10

افغان مہاجرین کی جرمنی میں موجودگی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

برلن: جرمنی نے ملک میں افغان مہاجرین کی موجودگی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں کے پیش نظر جرمن حکام نے انتباہ جاری کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر نے پارلیمانی اجلاس میں کہا کہ مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی کا منصوبہ جاری رکھیں گے۔ اور مزید افراد کو ملک بدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیاں اندرونی سیکیورٹی اور ملکی سالمیت کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ جرمن حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 مجرموں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، انتونیو گوتریس

واضح رہے کہ جرمنی میں حملے کے بعد جرمن حکام کی جانب سے افغان باشندوں کی بیدخلی شدت اختیارکرچکی ہے۔ جرمنی اور روس میں دہشتگرد حملوں کے بعد عالمی سطح پر افغان شہریوں کے متعلق خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان مہاجرین کی بڑی تعداد دیگر ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں سرگرم ہیں۔ اس سے قبل پاکستان، ایران اور آسٹریا نے بھی غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں