[ad_1]
انجرڈ صائم ایوب 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے تاہم وہ آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہوں گے یا نہیں یہ اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔
جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور زمبابوے میں پاکستان کو فتوحات دلانے والے باصلاحیت نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب گزشتہ ہفتہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوکر 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں جس پر سب کو تشویش ہے۔
اگلے ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہے جس کے انعقاد میں 38 دن رہ گئے ہیں۔ صائم ایوب اس میگا ایونٹ کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے جاننے کے لیے شائقین کرکٹ بے قرار ہیں۔
صائم ایوب جنہیں پی سی بی نے علاج کے لیے لندن روانہ کر دیا ہے۔ ان کے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
نوجوان بیٹر لندن میں اپنی انجری کی نوعیت کی تشخیص کیلئے ڈاکٹر لکی جیاسیلان سے ملے ہیں، جو ایک کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک فٹ اینڈ ٹخنوں کے سرجن ہیں۔ ان کے پہلے چیک اپ کی رپورٹ آج آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اسکواڈ سے قبل صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار کر رہا ہے تاہم بورڈ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے، کیونکہ اوپنر بیٹر کے ٹورنامنٹ تک مکمل صحتیاب نہ ہونے پر تبدیل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کے لیے 12 جنوری کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم بورڈ 11 فروری تک اس میں تبدیلی کرتے ہوئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی شیڈول کے مطابق بورڈز 11 فروری تک بغیر آئی سی سی منظوری کے اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتے ہیں تاہم 12 فروری کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے انہیں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کیمٹی سے منظوری لینا ہوگی۔
[ad_2]