6

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،1 لاکھ 17 ہزار کی حد بحال

[ad_1]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 17 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 649 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کمی کیساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے ، ڈالر کی قیمت 9 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔

 

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں