5

ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کا آسان طریقہ

[ad_1]

فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے اکثر مریض اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب افراد ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سے بچنے کے طریقوں کا علم ہونا چاہیے۔

اگر آپ خود کو اس خاموش قاتل مرض سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو گوبھی یا اس جیسی دیگر سبزیوں کا استعمال عادت بنالیں۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع تحقیق میں 56 سے 72 سال کی عمر کے 18 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان سب افراد کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا اور ان سب سے غذائی عادات کی تفصیلات سوالنامے بھروا کر حاصل کی گئیں۔ ان کی جسمانی سرگرمیوں اور تناؤ کی سطح کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا۔

بعد ازاں 2، 2 ہفتوں کے وقفے سے مختلف سبزیوں کا استعمال کرایا گیا اور پھر دیکھا گیا کہ بلڈ پریشر کی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ گوبھی یا اس کی دیگر اقسام جیسے بروکولی کے استعمال سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔

2 ہفتوں تک ان سبزیوں کے استعمال سے ان افراد کے بلڈ پریشر میں 24 گھنٹوں تک 2.5 ایم ایم ایچ جی کمی دیکھنے میں آئی جس سے فالج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ 5 فیصد تک گھٹ گیا۔

محققین نے بتایا کہ ان سبزیوں کے استعمال سے لوگوں کے بلڈ پریشر میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا مگر بہت کم افراد انہیں اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان سبزیوں کا زیادہ استعمال کیا جائے تو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کو ابھی ٹھوس قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس میں بہت کم افراد شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے زیادہ بڑے پیمانے پر تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق ہوسکے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں