2

معروف پاکستانی اداکارہ پر کروڑوں کے فراڈ کا الزام، مقدمہ درج

[ad_1]

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس بار ایک شخص شاہد رفیق کی جانب سے ان پر فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

قطر میں ملازمت کرنے والے شاہد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریما خان کی فلم ’لو میں گم‘ میں سرمایہ کاری کی تھی تاہم ان کے ساتھ ریما کی جانب سے کروڑوں کا فراڈ کیا گیا ہے۔

شاہد رفیق کے مطابق، 2009 میں وہ قطر سے لاہور واپس آئے تاکہ پراپرٹی خرید سکیں۔ اس دوران ان کی ملاقات ریما خان کی بہن، مائرہ خان سے ہوئی، جو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ تھیں۔ مائرہ نے انہیں فلم میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیا اور منافع کی یقین دہانی کرائی۔

شاہد کا کہنا ہے کہ مائرہ نے ان کی ریما خان سے ملاقات بھی کروائی، جس کے بعد شاہد نے پیسے منتقل کیے۔ تاہم مائرہ نے انہیں پلاٹس فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ ریما نے انہیں ملائیشیا بلایا، جہاں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔ شاہد رفیق کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم مکمل کروائی لیکن مزید پیسے مانگنے پر میں نے اپنی رقم واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ریما نے شاہد سے ایک معاہدہ کیا لیکن رقم واپس نہیں کی۔

شاہد کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس تمام ثبوت ہیں اور ریما پر کیس دائر کر رکھا ہے، تاہم ریما عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں اور گزشتہ چار سال سے مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین شاہد رفیق کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہوئے انہیں قانونی داؤ پیچ مزید تیز کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ریما شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں