7

کیا کافی دل کے امراض سے بچنے میں مدد کرتی ہے؟

[ad_1]

ایک حالیہ تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ صرف صبح کے وقت کافی پیتے ہیں ان کے دل کے امراض میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جانے کے خطرات ان لوگوں سے کم ہوتے ہیں جو دن میں کئی بار کافی پیتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکی ریاست لوئزیانا میں واقع یونیورسٹی آف اوبسیٹی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر لو چی کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے کی۔ اس تحقیق کے دوران 40 ہزار بالغ رضاکاروں سے 1999 سے 2018 کے دوران سروے کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

سروے میں رضاکاروں نے کافی پینے سے متعلق اپنی عادات کے متعلق بتایا تھا کہ وہ دن میں کس وقت، کتنی بار اور کتنی مقدار میں کافی پیتے ہیں۔ اوسطاً 10 سال کے عرصے کے دوران 4295 رضاکاروں کی موت واقع ہوگئی، ان میں سے 1268 افراد دل کے امراض کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔

سروے سے حاصل کردہ ڈیٹا کے تجزیے سے پتا چلا کہ صرف صبح کے وقت کافی پینے والے افراد کے کسی بھی وجہ سے موت کا شکار ہوجانے کا خطرہ 16 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ جبکہ ان میں کافی نہ پینےو الے افراد کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کی وجہ سے مر جانے کا خطرہ بھی 31 فیصد کم پایا گیا۔ دوسری جانب دن میں کئی بار کافی پینے والے افراد میں خطرے کی یہ کم شرح نہیں دیکھی گئی۔

ڈاکٹر لو چی کا تحقیق کے نتائج کے بارے میں کہنا تھا کہ اگرچہ اس اسٹڈی سے یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ کافی انسانی صحت کے لیے بیش بہا فوائد کی حامل ہے، تاہم اس کی ایک ممکنہ وضاحت یہ ہوسکتی ہے کہ دن کے آخری حصے میں کافی پینے سے انسان کا کارڈیک ردھم متاثر ہوتا ہے۔

اس خلل کی وجہ سے ہارمون لیول میں بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے سینے میں جلن، بلڈ پریشر ہوسکتا ہے، اور ان دونوں کا تعلق دل کی صحت سے ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں