5

بھارتی فاسٹ بالر کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

[ad_1]

آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میں انجری کی وجہ سے بولنگ نہ کروانے والے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرا کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی۔

آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بھارت کے اسٹار بولر جسپریت بومرا کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کراسکے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ فروری میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر جسپریت بومرا کو انگلینڈ کیخلاف آنیوالی وائٹ بال سیریز میں زیادہ تر آرام دینے پر غور کررہا ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ کیلئے مکمل طور پر فٹ ہوسکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بومرا کی انجری کی صورتحال ابھی واضح نہیں اور ان کی شرکت کا فیصلہ تمام رپورٹس اور ڈاکٹرز کے مشورے پر منحصر ہوگا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جسپریت بومرا کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے تاہم اگر وہ فٹ نہ ہوئے تو کسی دوسرے کھلاڑی کو نائب کپتان مقرر کیا جائے گا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بومرا نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر بومرا کو گریڈ ون کی انجری ہوئی ہے تو ان کی ریکوری میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

گریڈ 2 کی انجری کی صورت میں بومرا کی ریکوری 6 ہفتوں تک بڑھ سکتی ہے جبکہ گریڈ 3 کی انجری انہیں 3 ماہ کیلئے کھیل سے باہر کرسکتی ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کیخلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے جس کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا، اس کے بعد3 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔

بومرا سے پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کریں گے لیکن وہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025ء میں پاکستان میں ہوگی، تاہم بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم ایونٹ کے میچز ہائی برڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں