7

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وفود پہنچ گئے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ روس کے 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچا ہے۔

ایس سی او کے 7 نمائندے، چین کے 15 رکنی، کرغزستان کے 4 اور ایران کے 2 رکنی وفد بھی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جبکہ چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور روسی وزیر اعظم میخائل مشوستن بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اورچین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط، گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح

بیلاروس، قازقستان، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایران کے اول نائب صدر بھی کانفرنس کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم تمام معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے۔ اور اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ مہمانوں کی نقل و حرکت کے تمام روٹس پر برقی قمقمے اور اسکرین لگا دی گئی ہیں۔ جبکہ ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا۔

10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اسلام اباد میں تعینات ہیں جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی  فوج کے کنٹرول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں