5

نیلم منیر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

[ad_1]

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز بسم اللّٰہ سے کیا ہے، اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے شادی میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی مزید تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ انہتائی دلکش نظر آرہی ہیں، انہوں نے اپنے عروسی لباس میں مختلف انداز میں پوز دیے ہیں۔

ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں