11

دنیا کی زہریلی ترین مکڑی ، نرفنل ویب اسپائیڈر

[ad_1]

اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی نر فنل ویب اسپائیڈر، جس کی پیمائش 3.6 انچ ہے، حال ہی میں آسٹریلیا کے ایک چڑیا گھر کو عطیہ کی گئی ہے۔

نر فنل ویب اسپائیڈر اتنی بڑی مکڑی ہوتی ہے کہ اس کے دانت انسانی ناخنوں کو چھید کر اپنا مہلک زہر جلد میں پہنچا سکتے ہیں۔

چڑیا گھر کے عملے نے کہا کہ ہیمس ورتھ نامی اس زبردست فنل ویب اسپائیڈر کو حال ہی میں آسٹریلوی ریپٹائل پارک میں عطیہ کیا گیا ہے جو چڑیا گھر کے انسداد زہر کے پروگرام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

فنل ویب اسپائیڈر دنیا کی سب سے زیادہ زہریلی مکڑیاں ہیں۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو ان کی ایک ہی کاٹ سے 15 منٹ کے اندر اندر ایک چھوٹے بچے کی موت ہوسکتی ہے اور تین دن کے اندر ایک بالغ کی موت ہو سکتی ہے۔

مکڑی کو ایک شہری نے پکڑا تھا جسے اس نے بعد میں آسٹریلیا کے ریپٹائل پارک کو عطیہ کر دیا۔ چڑیا گھر اپنے مکڑی کے زہر کے پروگرام کی حمایت کے لیے عطیات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو سڈنی فنل ویب اسپائیڈر اور دیگر مکڑی کے کاٹنے کے خلاف جان بچانے والا اینٹی وینم تیار کرتا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں