41

معروف اداکار نے کرائے کے مکان میں رہنے کی منفرد وجہ بتا دی

[ad_1]

بالی وڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 40 سال فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے انوپم کھیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے باوجود آج تک کرائے کے گھر میں مقیم ہیں۔

69 سالہ انوپم نے انٹرویو میں آج تک کرائے کے گھر میں رہنے کی منفرد وجہ بھی بتائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے کہا کہ انہیں اپنے لیے گھر خریدنے کی ضرورت کبھی محسوس ہی نہیں ہوئی۔

انوپم کھیر نے کہا کہ وہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے اپنے پیسے بچانے اور کرایہ ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنا گھر نہیں خریدوں گا، میں کس کے لیےخریدوں ؟ میرا ماننا ہے کہ میں صرف ہر ماہ کرایہ ادا کروں اور زندگی گزاروں۔

انوپم نے مشورہ دیا کہ جس رقم سے گھر خریدنا ہے، اسے اپنے بینک اکاؤنٹ میں رکھیں اور تھوڑی رقم کرایہ ادا کرنے کے لیے استعمال کریں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں