15

بیٹے کی نئی فلم کیلئے سپر اسٹار عامر خان نے کون سی بڑی قربانی دے دی؟

[ad_1]

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی طویل سگریٹ نوشی کی عادت کو خیرباد کہہ دیا اور یہ اعلان انہوں نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ‘لوویاپا’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کیا۔

عامر خان نے کہا، “میں نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔ یہ ایک ایسی عادت تھی جس سے میں لطف اندوز ہوتا تھا، لیکن یہ صحت کے لیے مضر ہے اور کسی کو بھی نہیں کرنی چاہیے۔” انہوں نے مداحوں کو بھی اس بری عادت سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا، “میرے بیٹے کی فلم آنے والی ہے، اور میں نے سوچا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے اس عادت کو چھوڑنے کا۔ یہ میرے بیٹے کے لیے ایک قربانی ہے، اور میں نے خود سے وعدہ کیا کہ اب نہیں پیوں گا۔”

عامر خان نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے باقی ماندہ دس سالوں کو مزید پیداواری بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، “میں 59 سال کا ہوں اور 70 سال کی عمر تک کام کرنا چاہتا ہوں۔ اس دوران میں نئے ٹیلنٹ کی حمایت اور مزید معیاری فلموں پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔”

عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’، جو آسکر کے لیے منتخب ہوئی ہے، خواتین کی آزادی اور خوابوں کی تکمیل پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کرن راؤ نے کی ہے اور اس کا پس منظر دیہی زندگی پر مبنی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں