3

دنیا کا سب سے بڑا چوہا دریافت

[ad_1]

دنیا کا سب سے بڑا چوہا آج سے تقریباً 50 لاکھ سال پہلے جنوب مشرقی ایشیا کے مشرقی تمور کے علاقے میں پایا جاتا تھا۔ اس دیو ہیکل چوہے کا وزن تقریباً 13.2 پاؤنڈ (6 کلوگرام) تھا جو کہ گھر کی عام پالتو بلی سے زیادہ ہے۔

چوہے کے ہڈیوں کی باقیات مشرقی تمور میں ایک غار سے ملیں جس کے ساتھ ساتھ چوہوں کی 13 دیگر انواع بھی دریافت ہوئیں۔ ان میں سے 11 سائنسدانوں کے لیے بالکل نئی تھیں۔
سائنسدانوں نے کاربن ڈیٹنگ کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے چوہوں کے متحجرات کی تاریخ تقریباً 44,000 سال لگائی۔ مشرقی تمور میں بسنے والے چوہوں کی زندگی 50 لاکھ سال پہلے شروع ہوئی۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ انسانوں کی جانب سے زرعی سرگرمیوں نے ان میں سے بہت سے چوہوں کا صفایا کر دیا۔ انسان چوہوں کو پکڑ کر کھا بھی جاتے تھے۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ تقریباً تمام باقیات میں جلنے کے نشان موجود ہیں۔

کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ایک یا دو نسلوں سے تعلق رکھنے والے کچھ بڑے چوہے اب بھی جزیرے پر زندہ ہیں۔ ذیل میں دنیا کے دوسرے حصوں میں پائے جانے والے چوہوں کی کچھ دوسری بڑی انواع کا ذکری ہے:

Vangunu giant rat

یہ نایاب اور معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار چوہا صرف سولومن آئلینڈ کے وانگنو جزیرے پر پایا جاتا ہے۔

Bushy-tailed wood rat

یہ چوہا امریکا کا ہے اور مغربی شمالی امریکہ اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں پایا جاتا ہے۔

Gambian pouched rat

یہ افریقی چوہا لمبائی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا چوہا ہے جس کے جسم کا سائز 43 سینٹی میٹر اور دم 45 سے 88 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

Sumatran bamboo rat

اس چوہے کا جسم 50 سینٹی میٹر اور وزن 3.9 کلوگرام ہوتا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں