2

امریکا میں ضم ہونے کیلئے گرین لینڈ میں ریفرنڈم، حیران کن نتائج برآمد

[ad_1]

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کے بعد وہاں ریفرنڈم ہوا جس کا حیرت انگیز نتیجہ سامنے آیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ہی اپنے بیانات سے توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار شروع کر دی اہے۔ کبھی وہ میکسکیو کے حوالے سے متنازع بیان دیتے ہیں، کبھی گرین لینڈ پر قبضے کی بات کرتے ہیں تو کبھی کینیڈا کو امریکا میں ضم کر کے 51 ویں ریاست بنانے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک بیان گزشتہ دنوں انہوں نے جزیرائی ملک گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بنانے کی بات کی تھی، جس پر عالمی سطح پر منفی ردعمل آیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب اس حوالے سے گرین لینڈ میں ریفرنڈم کرایا گیا تو حیران کن طور پر گرین لینڈ کے رہائشیوں کی اکثریت نے امریکا میں شامل ہونے کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔

پیٹریاٹ پولنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے اس حوالے سے کیے گئے ایک ریفرنڈم میں 57.3 فیصد شرکا نے گرین لینڈ کے امریکا کا حصہ بننے سے اتفاق کیا۔ 37.4 فیصد نے اس کی مخالفت کی جب کہ 5.3 فیصد افراد نے اس پر کسی بھی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

یہ ریفرنڈم نو منتخب صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا اس جزیرے کے حصول میں اپنی دلچسپی کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہ جزیرہ آرکٹک اوقیانوس اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہےاور ڈنمارک کی بادشاہی کے اندر ایک خود مختار انتظامی ڈویژن ہے۔

گرین لینڈ کی آبادی صرف 57 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس کا تعلق ڈنمارک سے ہے لیکن اسے خود حکمرانی کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ معدنیات، تیل اور قدرتی گیس کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ لیکن اس کی سست ترقی نے اس کی معیشت کو ماہی گیری اور ڈنمارک سے ملنے والی سالانہ سبسڈی پر انحصار کرنے والا بنا دیا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں