2

لاس اینجلس میں مقیم پریتی زنٹا نے آتشزدگی سے تباہی کا احوال سنا دیا

[ad_1]

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی تباہی کا آنکھوں دیکھا احوال سنا دیا۔

پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ایسا دن دیکھنے کے لیے زندہ رہوں گی جب لاس اینجلس میں آگ ہمارے آس پاس کے محلوں کو تباہ کر دے گی جس کے بعد میرے عزیز و اقارب اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے یا پھر اُنہیں ایسے کسی ہائی الرٹ پر رکھا جائے گا۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں جب اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں اور دادا دادی کے ساتھ برف جیسے دھندلے آسمانوں سے اترتی ہوئی راکھ دیکھ کر یہ سوچ کر خوف اور غیر یقینی کی صورتِ حال کا شکار ہوں گی کہ اگر یہ تیز ہوا تھم نہ سکی تو کیا ہو گا؟

اُنہوں نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اپنے ارد گرد ہونے والی تباہی پر دل شکستہ ہوں اور خدا کی شکر گزار ہوں کہ ہم ابھی تک محفوظ ہیں۔

پریتی زنٹا نے لکھا ہے کہ میری دعائیں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو بے گھر ہوئے اور اپنا سب کچھ کھو چُکے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ امید ہے کہ ہوا جلد تھم جائے اور آگ پر قابو پا لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں لگی آگ سے متعلق بڑی پیشگوئی

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں فائر فائٹرز اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو اس مشکل کی گھڑی میں لاس اینجلس کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں