[ad_1]
لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے کئی المناک داستانیں جنم لے رہی ہیں اس آگ کے شعلوں نے مشہور ہالی ووڈ اداکارہ کو بھی نگل لیا۔
لاس اینجلس میں لگنے والے آگ پر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اب تک 40 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل کر بھسم، 12 ہزار سے زائد گھر خاکستر اور 30 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
اس ہولناک آتشزدگی کا ایک اور روح فرسا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شمالی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ہالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ ڈیلیس کی آگ سے جل کر خاکستر ہوئی لاش کی باقیات ملیں۔
بلوز برادرز، لیڈی سنگز دی بلوز اور دی 10 کمانڈمنٹس جیسی فلموں میں اہم کردار نبھانے والی 95 سالہ اداکارہ ڈیلیس کی موت کی تصدیق کیلی نے کی اور فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ان کی دادی کی باقیات گھر سے ملی ہیں۔
کیلی نے ایک کلپ میں جلی ہوئی سائیکل، ریفریجریٹر، دروازہ دکھایا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی دادی کو آخری بار اس وقت دیکھا جب وہ انہیں منگل کی آدھی رات کو ان کے الٹاڈینا والے گھر چھوڑ کر آئیں۔
اداکارہ کی پوتی کا کہنا تھا کہ اس وقت آگ کی شروعات ہوئی تھیں لیکن دو پہاڑوں کے درمیان لگی آگ اتنی خطرناک محسوس نہیں ہو رہی تھی۔ میں اپنے کینسر سے متاثرہ بہن بھائی کی دیکھ بھال کے لیے دادی کو وہاں چھوڑ کر واپس آ گئی تھی۔
کیلی نے بتایا کہ اگلی صبح اسے ایک ٹیکسٹ الرٹ ملا جس سے پتہ چلا کہ ان کی دادی کے گھر کی بجلی بند ہو چکی ہے اور اس کے فوری بعد ان کا حال معلوم کرنے وہاں گئیں تو گھر خاک ہو چکا تھا اور چھ روز بعد ڈیلس کی جلی ہوئی لاش کی باقیات وہاں سے ملیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی لاس اینجلس میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان اداکار کا آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے ہلاکت ہوئی تھی۔
[ad_2]