5

گرین شرٹس سے متعلق بڑی پیشگوئی

[ad_1]

چیمپئنز ٹرافی کا میدان آئندہ ماہ سجنے والا ہے پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو ہوگا جس میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

دفاعی چیمپئن پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آئندہ ماہ 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے جو 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہوگا جو بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تاہم پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ایک ماہ قبل ہی پیشگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور گرین شرٹس کو میچ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں گرین شرٹس کو روایتی حریف پر برتری ہوگی جب کہ بھارت دباؤ میں ہوگا۔

محمد عامر نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو اس کے میدان میں وائٹ واش کیا جو دنیا کی کوئی اور ٹیم نہیں کر سکی جب کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی ون ڈے سیریز جیتیں۔

دوسری جانب بھارت سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے مسلسل شکستوں، روہت شرما اور ویرات کوہلی کی خراب فارم کے باعث دباؤ میں ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اگرچہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ شاندار رہا ہے، تاہم اس کی حالیہ شکستوں اور پاکستان کی کامیابیوں کے باعث بلیو شرٹس کو میچ میں شدید دباؤ کا سامنا ہوگا۔

محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کا بھی ذکر کیا جس میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس میچ میں محمد عامر نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو آؤٹ کر کے قومی ٹیم کی تاریخی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

 


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں