[ad_1]
معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں لیکن خود ماں بننا آسان نہیں ہوتا، مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ہر چیز کا صحیح وقت اللہ پاک دیتے ہیں۔
اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے امید سے ہونے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔
مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ہر چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے اورکچھ چیزیں ہوتی ہیں وہ اللہ نے خود ہمارے لیے لکھ دی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ہم نے بہت خوش گوار وقت گزارا اور اب ماشا اللہ ہماری شادی کو اس سال مارچ میں پورے 3 سال ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ساتھ میں کافی عرصہ خوش گوارانداز میں گزارلیا تو پھر فیصلہ کیا کہ اب ہمیں اپنی فیملی بڑھانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
[ad_2]