[ad_1]
آج کے دور میں ہیڈفونز کا استعمال عام ہے لیکن اکثریت اس کے نقصانات سے ناواقف ہے۔ ہیڈ فون کا استعمال آپ کی سماعت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے خاص طور پر اگر آپ انہیں زیادہ دیر تک طویل عرصے استعمال کریں۔
ہیڈفونز کا نقصان اس وقت اور بھی زیادہ جلدی سامنے آتا ہے جب تیز آواز میں سنا جائے۔
ہیڈفونز سے سماعت پر کیا کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، قارئین کیلئے درج ذیل تحریر کیا جارہا ہے۔
ٹنائٹس (Tinnitus):
کان میں گھنٹی بجنے کی آوازیں یا بھِن بھِن ہونا۔
سننے میں دشواری:
زیادہ شور والے ماحول میں سننے میں دشواری یا عام حالات میں بھی لوگوں کی باتیں صحیح سے نہ سُن پانا۔
حسی سماعت کا نقصان:
اندرونی کان یا سمعی اعصاب میں بالوں کے خلیوں کو نقصان، جو آوازوں کی شناخت مشکل بنا سکتا ہے۔
حفاظت
اگر آپ ہیڈفونز استعمال کرتے ہیں تو اپنی سماعت کی حفاظت کے لیے آپ ان تجاویز کو آزما سکتے ہیں:
1) اگر آپ روزانہ ہیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو وقفہ لینا ضروری ہے۔ آپ 60/60 اصول آزما سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 60 منٹ تک ہیڈفینز کی آواز کو 60 فیصد والیوم پر رکھنا اور پھر ایک گھنٹے بعد ہیڈفونز سے وقفہ لینا۔
2) ایسے ہیڈ فونز استعمال کریں جو کان کے اوپر آرام دہ ہوں۔
3) اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے ہیڈ فون میں الگ سے والیوم کنٹرول بٹن موجود ہو۔
ایسی آوازوں سے پرہیز کریں جو بہت زیادہ اونچی ہوں یا بہت دیر تک سنائی دیتی ہوں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) آٹھ گھنٹے کام کے دوران 80 ڈی بی والیوم کو سننے کو محفوظ سطح سمجھتا ہے۔
اسی طریقے سے ایئرفونز کا مسلسل استعمال کان کی نالیوں میں میل کو مزید اندر دھکیل سکتا ہے جو آواز میں رکاوٹ ڈال سکتا ہیں ۔
[ad_2]