[ad_1]
جو بائیڈن کےقومی سلامتی کےترجمان جان کربی نے اپنےبیان میں کہا پاکستان کبھی امریکا کا اتحادی نہیں رہا۔ نہ ہی دونوں ملکوں کےدرمیان اتحاد کا کوئی معاہدہ ہوا۔امریکی نیشنل سیکیورٹی کےترجمان جان کربی نےواشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ہےکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان اورامریکا شراکت دار رہے ہیں۔
دہشت گردی کےخطرے سےنمٹنے کےلیےجوپاک افغان بارڈرپر اب بھی موجود ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام آج بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔
افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے،پاکستانی عوام اب بھی دہشت گردی سےمتاثر ہے، ہم اپنےدوراقتدار کےدوران پاکستان کےساتھ مل کرمشترکہ چیلنجزسےنمٹنے کےلیے پرعزم رہے یہ پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور نہ یہ تبدیل ہوگی۔
بائیڈن انتظامیہ کےمشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں ناکامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ اگر اسرائیل اور حماس میں معاہدہ ہوتا ہے تو یہ وہ ہوگا، جس کی کوشش بائیڈن انتظامیہ نے کی۔
[ad_2]