5

ایس سی او ممالک کے درمیان 8 دستاویزات پر دستخط، اگلی کانفرنس کی چیئر چین کو دینے کی حمایت

فوٹو : پی آئی ڈی

فوٹو : پی آئی ڈی

  اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ارکان ممالک کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے، ارکان نے 2024-25 کی چیئر چین کو دینے کی حمایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس سی او ارکان ممالک کے رہنماؤں نے ایس سی او کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ رکن ملکوں کے انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے معتلق دستاویز پر دستخط کیے گئے اس طرح اراکین کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں