6

لاڑکانہ؛ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی فائرنگ سے قتل

لاڑکانہ: غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قمبر کے علاقے میں کار سوار افراد نے 18 سالہ لڑکی پر فائرنگ کردی۔ نامعلوم ملزمان نے شاہ بخاری قبرستان میں فائرنگ کرکے 18 سالہ الماس برڑو کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

مقتولہ قمبر کی رہائشی اور پولیس اہل کار سفیر برڑو کی بیٹی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہے۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں