7

چمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کا معاملہ ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کا کہنا ہے بھارت کا چمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنا کرکٹ کے بہترین تر مفاد میں نہیں ہے۔

ملتان میں برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین جے شاہ کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات

ایک طرف جغرافیائی سیاست ہے اور دوسری طرف کرکٹ کی جغرافیائی سیاست ہے،میرا خیال ہے کہ جے شاہ کوئی راستہ نکال لیں گے اور انہیں نکالنا بھی چاہیے۔

دنیا کے اس حصے میں جب بھی پاک بھارت ٹیمیں کھیلتی ہیں سیکیورٹی کا مسئلہ رہتا ہے،مجھے معلوم ہے کہ دونوں ممالک کی ٹیموں میں دوستانہ تعلق ہے،دونوں ٹیموں نے نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ بھی کھیلا۔

اس موقع پر سی ای اوانگلینڈ کرکٹ بورڈ رچرڈ گولڈ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے نہ کھیلنے سے براڈ کاسٹنگ رائٹس پر متاثر ہونگے اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے۔

پاکستان نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے شاندار اقدامات کیے ،سیکرٹری جنرل ایس سی او

پاکستان آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا میزبان ملک ہے،ہم نے یہاں ترقیاتی کام ہوتے بھی دیکھیں گے،ہم سب انتظار کر رہے ہیں کہ بھارت کی ٹیم پاکستان آئیگی یا نہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ پی سی بی امید کرتا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان آئیگی،اگر ایسا نہیں ہوتا تو بہت سے آپشن اور متبادل پلان دستیاب ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں