[ad_1]
دنیا بھر میں مشہور امریکا کی ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلا میں راکٹ کو فلوریڈا سے روانہ کیا گیا، کئی سال تاخیر کا شکار رہنے والا خلائی مشن امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے جمعرات کی صبح دو بج کر تین منٹ پر روانہ ہوا۔
خلائی مشن روانہ کرنے کا مقصد سیٹلائیٹ کے کاروبار میں ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا مقابلہ کرنا ہے۔
بلیو اوریجن نے بیان میں کہا ہے کہ راکٹ کا انجن دوسرے مرحلے میں اپنے آخری مدار میں پہنچ گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ راکٹ کے ساتھ موجود بلیو رنگ پروٹوٹائپ سے ڈیٹا موصول اور بہترین کارکردگی پیش کررہا ہے۔
[ad_2]