5

جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 87 فلسطینی شہید

[ad_1]

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر دھاوا بول دیا۔ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 87 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر دھاوا بول دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وسطی غزہ کے دیر البلاح سے میں جنگ بندی کے معاہدے کے سے شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق (پی سی ایچ آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں کے دوران ایک کارکن شہید ہوگیا، 33 سالہ احاب فیصل کو ان کی 29 سالہ اہلیہ حنین جمال الدہودہ اور ان کے دو بچوں 6 سالہ ریم اور 3 سالہ نجمہ کے ہمراہ صبح سویرے قتل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ 230 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں جب کہ نصیرت کیمپ اور رفح میں معدد عمارتیں تباہ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار 788 سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 453 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب حماس نے واضح کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کی تباہی کے بعد دوبارہ سے غزہ کی تعمیر کریں گے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں