5

9 مئی کیس، علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج

فیصل آباد: عدالت نے 9 مئی واقعے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت خارج کر دی۔

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی واقعے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ جن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

پی ٹی آئی وکیل کے مطابق دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے ضمانتیں خارج کیں۔ جبکہ راجہ بشارت کی ضمانت قبل ازوقت گرفتار کنفرم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے خلاف 9 مئی واقعے پر فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نامزد ہیں۔ 9 مئی واقعے کے مقدمے مختلف شہروں میں درج کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں