7

روزانہ ایک گلاس دودھ پینے کا حیرت انگیز فائدہ

[ad_1]

برطانیہ میں ہوئی ایک بڑی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ جن لوگوں کی خوراک میں روزانہ ایک گلاس دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے، ان میں آنتوں کے کینسر کا خطرے کم ہوتا ہے۔

محققین نے 16 سال سے زائد عمر کی 5 لاکھ سے زائد خواتین کی خوراک کا تجزیہ کیا اور پایا کہ پتوں والی سبزیاں، روٹی اور کیلشیم پر مشتمل نان ڈیری دودھ کا بھی حفاظتی اثر ہوتا ہے۔

ٹیم نے یہ بھی پایا کہ بہت زیادہ الکوحل اور پراسیسڈ گوشت کا استعمال الٹا اثر کرتا ہے جس سے بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کینسر کے خیراتی اداروں کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی غیرموجودگی میں اور صحت وزن کے ساتھ متوازن غذا آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی اور کینسر ریسرچ یوکے کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ خوراک میں اضافی 300 ملی گرام کیلشیم یا ایک بڑا گلاس دودھ کینسر کا خطرہ 17 فیصد تک کم کرتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں