6

پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ آپریشنل ہو گیا

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 کامیابی کے ساتھ آپریشنل ہو گیا ہے جو ملک کی خلائی اور ڈیجیٹل ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاک سیٹ-ایم ایم 1 کی کامیابی پاکستان کے مواصلاتی ڈھانچے میں تبدیلی لائے گی جس سے مختلف آئی ٹی کے شعبوں کو فائدہ پہنچے گا

اس سیٹلائٹ کے ذریعے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بڑھے گی جس سے حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو فروغ ملے گا

اقوام متحدہ کے ای گورننس ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان 14 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر پر آ گیا ہے جو کہ 2022 میں150 درجے پر تھا

پاک سیٹ-ایم ایم 1 اقتصادی ترقی اور عالمی خلائی صنعت میں پاکستان کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا گیا

اس سیٹلائٹ کے ذریعے ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ سروس ، کمیونٹی انٹرنیٹ، اور ٹیلی ایجوکیشن جیسی خدمات فراہم کر کے مقامی صنعتوں کی ترقی کو فروغ ملے گا

اس سیٹلائٹ کی مدد سے مختلف شعبوں میں تحقیق اور جدت کی سہولت مہیا ہو گی جو مقامی چیلنجز کے لیے جدید حل تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی

ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے دور درازکے علاقوں کی کنیکٹوٹی میں بہتری آئے گی اوران علاقوں کے رہاشیوں کے لیے بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں