7

کینسر کی وہ علامات جن کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے

[ad_1]

کینسر کے آغاز پر اس کی تشخیص اس بیماری سے نجات پانے میں مدد فراہم کرنے والے بہترین ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔ ویسے کینسر کی علامات ابھرنے سے قبل تشخیص لگ بھگ ناممکن ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کینسر کی ابتدائی انتباہی نشانیوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے کیونکہ آپ کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کو آپ سے زیادہ بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ اگر آپ کو کچھ نیا محسوس ہو یا ایسی تبدیلی نظر آئے جو کئی ہفتوں تک برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

ویسے یہ جان لیں کہ کینسر سے جوڑی جانے والی ہر علامت کینسر نہیں ہوتی مگر درج ذیل جن نشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا اشارہ ضرور ہوتی ہیں۔

ٹوائلٹ کی عادات میں تبدیلیاں

جسمانی سیال میں آنے والی بڑی تبدیلیوں سے آنتوں یا مثانے کے کینسر سمیت سرطان کی دیگر اقسام کا اشارہ ملتا ہے۔ اس حوالے سے مسلسل قبض یا ہیضے کا سامنا ہونا، فضلے کی رنگت سیاہ یا سرخ ہونا، بہت زیادہ پیشاب آنا یا پیشاب میں خون آنا اہم نشانیاں ہیں۔

پیٹ پھولنا

ویسے تو ہر فرد کو ہی کبھی نہ کبھی پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے، مگر جب پیٹ پھولنے کی تکلیف 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار رہے تو یہ نظام ہاضمہ کے کینسر کی متعدد اقسام کی نشانی ہو سکتی ہے۔

دائمی کھانسی

ایسی کھانسی جو 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار رہے خاص طور پر خشک کھانسی تو یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی نشانی ہوسکتی ہے۔

دائمی سر درد

اگر سر درد 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار رہے اور عام درد کش ادویات سے ختم نہ ہو تو یہ دماغی رسولی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

نگلنے میں مشکلات

اگر آپ کو محسوس ہو کہ کھانے کو نگلنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے یا نگلنے میں مشکلات کا سامنا 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک ہو تو یہ گلے، پھیپھڑوں یا معدے کے کینسر کی علامت ہو سکتا ہے۔

اکثر بخار رہنا یا انفیکشن

بار بار بخار ہونا یا ایک کے بعد دوسرے انفیکشن کا سامنا ہونا اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ مدافعتی نظام خون کے کینسر کا سامنا کر رہا ہے۔

بار بار خراشوں کا سامنا ہونا

جِلد پر رگڑ لگنے خراش ابھرنا غیرمعمولی نہیں مگر جسم کے متعدد حصوں کو اگر خراشوں کا سامنا ہو تو یہ خون کے کینسر کی مختلف اقسام کا انتباہ ہوسکتا ہے۔

منہ میں تبدیلیاں

منہ میں زخم برقرار رہنا یا کچھ حصوں میں تکلیف، خاص طور پر تمباکو نوشی کے عادی افراد میں منہ کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔

جِلد میں تبدیلیاں

جِلد کی ساخت میں آنے والی ہر قسم کی تبدیلیاں جِلدی کینسر کا اشارہ ہوسکتی ہیں اور ان کا ڈاکٹر سے تجزیہ کرانا چاہیے۔

تکلیف جو ختم نہ ہو

جسم میں کسی بھی جگہ تکلیف برقرار رہنا کینسر کی واضح نشانی تو نہیں، مگر جب ادویات سے تکلیف میں کمی نہ آئے تو ڈاکٹر سے معائنہ کرانا چاہیے۔

مسلسل برقرار رہنے والی تھکاوٹ

جسمانی توانائی کی سطح میں اچانک آنے والی ایسی تبدیلی جو مسلسل برقرار رہے، چاہے آپ ہر رات 8 گھنٹوں کی نیند ہی کیوں نہ پوری کر رہے ہوں، تو یہ بھی خون یا ہڈی کے کینسر کی کسی قسم کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

معدے میں تکلیف یا متلی

معدے میں غیر معمولی تکلیف جو 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک برقرار رہے، وہ جگر، لبلبے یا نظام ہاضمہ کے کینسر کی مختلف اقسام کی انتباہی نشانی ہوسکتی ہے۔

جسمانی وزن میں بغیر کسی وجہ کے کمی

اگر آپ کے جسمانی وزن میں بغیر کسی کوشش کے کمی آئے یا کھانے کی خواہش ختم ہو جائے تو یہ بھی کینسر کی متعدد اقسام کا اشارہ ہوسکتی ہے۔

چھاتی میں آنے والی تبدیلیاں

کسی گلٹی کے نمودار ہونے، چھاتی کی رنگت تبدیل ہونے یا غیر معمولی مواد کے اخراج جیسی تبدیلیاں بریسٹ کینسر کا اشارہ ہوسکتی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں